Monday, September 16, 2024

محمد زبیر سندھ کے 32ویں گورنر بن گئے

محمد زبیر سندھ کے 32ویں گورنر بن گئے
February 2, 2017

کراچی (92نیوز) محمد زبیر عمر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاوس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے زبیر عمر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعلی، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور کورکمانڈر سمیت دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے حلف کے بعد مزار قائد پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنرہاؤس کو نیا مکین مل گیا۔ محمد زبیرعمرسندھ کے بتیسویں گورنربن گئے۔ انہوں نےگورنرہاؤس میں ہونےوالی پروقارتقریب میں اپنےعہدے کاحلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر آغا سراج درانی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ عدلیہ کے ججز، وکلاء اور ن لیگ کے کارکن شریک ہوئے۔

خاص تقریب کے لئے پانچ سو سے زائد مہمانوں میں دعوت نامے تقسیم کئے گئے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے حلف اٹھانے کے بعد بانی پاکستان کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔

محمد زبیر کو جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔