Friday, April 26, 2024

محمد زبیر نے 2 مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

محمد زبیر نے 2 مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
September 23, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے محمد زبیر نے دو مرتبہ آرمی چیف سے ملاقات کی۔ میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر کی پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں ، دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی ۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شامل تھے ۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں ۔ دونوں ملاقاتوں میں نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے بات ہوئی ۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ جو بھی قانونی مسائل ہیں عدالتوں میں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان معاملات سے پاک فوج کو دور رکھا جائے۔