Friday, April 26, 2024

محمد راشد کا 256 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ گنیز بک انتظامیہ نے منظور کرلیا

محمد راشد کا 256 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ گنیز بک انتظامیہ نے منظور کرلیا
March 29, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان  کے مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا، گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے محمد راشد کا 256 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ منظور کرلیا۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کنگفو پلئیرپبھاکر ریڈی کو شکست دے دی، محمد ارشد نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 256 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے بھارتی کنگفو ماسٹر پبھاکر ریڈی نے 229 اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کر دی۔ محمد راشد کے ریکارڈ کی تفصیلات گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئیں۔ محمد راشد کا انفرادی طور پر یہ 45 واں ورلڈ ریکارڈ ہے۔