Thursday, May 9, 2024

محمد حمزہ نے برٹش اوپن انڈر 15 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

محمد حمزہ نے برٹش اوپن انڈر 15 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
January 6, 2020
 برمنگھم (92 نیوز) کھیلوں کی دنیا کا ایک اور اعزاز پاکستان کے نام ہو گیا۔ محمد حمزہ نے برٹش اوپن انڈر 15 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2020 کے انڈر15کیٹیگری کے فائنل میں  محمد حمزہ خان کا مقابلہ برطانیہ کے یوسف شیخ سے تھا ۔ محمد حمزہ خان نے فائنل معرکے میں یوسف شیخ کی ایک نہ چلنے دی اور تینوں راؤنڈز میں انہیں ناک آؤٹ کیا۔ حمزہ خان کی کامیابی کا اسکور چار گیارہ، تین گیارہ اور سات گیارہ رہا ۔ حمزہ خان نے اپنی کامیابی قوم کے نام کردی ۔ انکا کہنا تھا وہ اگلے برس انڈر سیونٹین مقابلے میں شریک ہوں گے۔