Friday, April 19, 2024

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار
June 21, 2015
گال(92نیوز)پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر  مشکوک قرار دے دیا گیا، امپائرز نے گال ٹیسٹ کے دوران  محمد حفیظ کی چار سے  پانچ گیندوں پر اعتراض کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نحوست کے  بادل  پھر  چھا گئے پروفیسر کی باولنگ  نے  پھر امپائر کو شک  میں ڈال دیا۔ گال  ٹیسٹ میں امپائر کے اعتراض نے  حفیظ کو آ گ بگولا   تو خوب کیا ہو گا تاہم مشکوک  باولنگ  ایکشن کی  رپورٹ  آئی سی سی کو  بھیج دی  گئی  ہے ۔ واضح رہے کہ حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر پہلی بار اعتراض نومبر دو ہزار  چودہ  میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  سیریز  میں سامنے آیا تھا۔ تاہم مختلف لیبارٹریز  میں  ٹیسٹ  دینے کے بعد اس سال اپریل میں ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دیا گیا ۔ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد  یہ ان کی  دوسری سیریز تھی،لیکن امپائر  نے ان کی  چار سے پانچ  گیندوں  کو مشکوک  قراردیا۔ قومی  ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق آئی سی سی اگلے چودہ دن میں حفیظ  کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لے گی تاہم پابندی کی باتیں قبل از وقت ہیں۔