Friday, May 3, 2024

محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ مکمل

محمد حفیظ کا بائیومکینک ٹیسٹ مکمل
July 6, 2015
چنائی (92نیوز)قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بائیو مکینیک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ۔ ٹیسٹ کی رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کےخلاف مشکوک باولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پرسابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ  کا بھارت کے شہر چنئی میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ حفیظ نے بائیو مکینک لیب میں چھ اوورز کرائے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا اورامید ظاہر کی کہ وہ باولنگ ایکشن ٹیسٹ  پاس کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ محمد حفیظ آج کولمبو پہنچ کر ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔