Friday, April 26, 2024

محمد حفیظ اینجری کے باعث پی ایس ایل فور سے باہر

محمد حفیظ اینجری کے باعث پی ایس ایل فور سے باہر
March 2, 2019
دبئی ( 92 نیوز) لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگ گیا، کپتان محمد حفیظ زخمی ہو کر پی ایس ایل فور سے باہر ہو گئے ۔ حفیظ کے بعد اے بی ڈویلیئرز  لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت کریں گے ،  محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کیچ لیتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے حفیظ کو ہاتھ کی سرجری کا مشورہ دیا ہے ، جس کے بعد  لاہور قلندرز کے کپتان  پی ایس ایل فور کے باقی میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل فور میں  اب تک تین میچ کھیل چکی ہےجس میں اسے صرف ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے  جبکہ دو میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  سر فہرست ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں ہی فتح  حاصل کر کے چار پوائنٹس حاصل کئے ۔ پشاور زلمی ، ملتان سلطانز  اور کراچی کنگز دو ، دو میچز کھیل چکے ہیں ، تینوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا جب کہ ایک ایک میچ ہارا ہے جس سے پوائنٹس ٹیبل پر تینوں ٹیموں کے پاس دو دو پوائنٹس ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے تین تین میچ کھیلے ، دونوں ٹیموں نے  ایک ایک میچ جیتا اور دو دو میچ ہارے ، دونوں ٹیموں کے پاس   دو دو پوائنٹس ہیں ۔