Wednesday, April 24, 2024

محمد حفیظ ابھی تک ان فٹ ، رپورٹ پی سی بی کو موصول

محمد حفیظ ابھی تک ان فٹ ، رپورٹ پی سی بی کو موصول
May 26, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد حفیظ کی فٹنس رپورٹ موصول ہو گئی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلے باز ابھی مکمل فٹ  نہیں  انہیں مزید ایک ہفتہ آرام کرنا ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق کرکٹرمحمدحفیظ9 ہفتے پہلے ان فٹ ہوئے تھےسٹاربلے باز محمدحفیظ کی انجری کی گتھی تاحال نہیں سلجھ سکی،پی سی بی کو موصول رپورٹ میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی انجری پہلے سے بہتر ہو رہی ہے تاہم مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے ۔محمد حفیظ نے گزشتہ روز بھی گھٹنے میں درد کی شکایت کی تھی جس پر ان کے گھٹنے کا سکین کرایا گیا تھا۔ بلے باز دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی کیمپ میں شامل ہیں ، رپورٹ کے بعد محمد حفیظ اسکل کیمپ میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں گے پی سی بی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے حفیظ کی فٹنس بحالی کے لیے چار ہفتوں کا دعوی کیا  مگر نو ہفتے گزرنے کے باوجود محمد حفیظ کی تکلیف ختم نہ ہو سکی۔