Thursday, April 18, 2024

محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر باڈی لینگوئج بھی قابل دید تھی

محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر باڈی لینگوئج بھی قابل دید تھی
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان  میں موجود ہیں ۔ گزشتہ رات  پاکستان پہنچنے پر سعودی شہزادے کی باڈی لینگوئج بھی قابل دید تھی ۔ جہاز سے اترنے سے لے کر وزیر اعظم ہاؤس جانے تک کے سفر میں ولی عہد کے چہرے پر اطمینان اور خوشی واضح رہی، دیانتدار قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا فخر بھی چہرے پر نمایاں رہا۔ سعودی ولی عہد جہاز سے اترے تو چہرے پر اطمینان سے بھری مسکراہٹ تھی، چہرہ کھِلا ہوا تھا اور خوشی نمایاں تھی، وزیر اعظم پاکستان نے بڑھ کر شہزادے کا استقبال کیا، سعودی ولی عہد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو گرم جوشی سے گلے ملے اور پر تپاک استقبال پر خوش ہوئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کافی دیر تک مصافحہ کیا ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے گلدستہ پکڑے ننھی بچی اور بچے کے ماتھے پر بوسہ دیا اور مسکرا کر پھولوں کا تحفہ قبول کیا۔ آرمی چیف ولی عہد کے ہمراہ ولی عہد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ خوش گپیاں کرتے گاڑی کی جانب بڑھے، وزیر اعظم ہاؤس تک کے سفر میں وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ۔ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو گاڑی سے اتر کر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رک کر ملے  اور پھر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے ہمراہ ہاؤس کے اندر خوش گپیاں کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جہاں شہزادے کے چہرے پر فخریہ سنجیدگی نمایاں رہی۔ مسکراہٹوں بھرے چہرے سے کابینہ ارکان سے ہاتھ ملایا ۔