Sunday, September 8, 2024

محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں فوج طلب کر لی

محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں فوج طلب کر لی
December 1, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف بغاوت کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں فوج بھی طلب کر لی۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان محمد بن سلمان کو سعودی تخت و تاج سنبھالنے سے روکنا چاہتا ہے جس کے بعد مشرقی اور مغربی صوبوں سے فوج واپس ریاض طلب کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل جرمنی میں معزول شہزادے خالد بن فرحان السعود نے حالیہ انٹرویو میں ولی عہد کیخلاف بغاوت کا دعویٰ کیا تھا۔ عرب اخبار کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب  میں محمد بن سلمان کو ولی عہد کے طور پر ہٹانے کیلئے مخالف گروہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ شہزادے خالد بن فرحان نے سعودی ولی عہد کےطریقہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی ولی عہد نے فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے تھے۔