Friday, May 3, 2024

محمد بخاری  جمعہ کے روز نائجیریا کے صدر کا حلف اٹھائیں گے، انتخابات میں گڈلک جوناتھن کو بیس لاکھ ووٹوں سے شکست دی

محمد بخاری  جمعہ کے روز نائجیریا کے صدر کا حلف اٹھائیں گے، انتخابات میں گڈلک جوناتھن کو بیس لاکھ ووٹوں سے شکست دی
May 27, 2015
نائجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے محمد بخاری جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تین دہائیوں سے ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد محمد بخاری جمعہ کے روز نائجیریا کے صدر اور مسلح افواج کے چیف کمانڈر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ محمد بخاری پہلے حزب اختلاف کے امیدوار ہیں جنہوں نے بیلٹ باکس کے ذریعے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح نائجیریا کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی ہوئی۔ محمد بخاری ڈوبتی ہوئی ملکی معیشت کو سہارا دینے اور افراط زر میں اضافے کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی الیکٹورل کمیشن کے مطابق محمد بخاری نے انتخابات میں صدر جوناتھن کو بیس لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔