Thursday, April 18, 2024

محمد انور لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش

محمد انور لندن کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے سبکدوش
July 12, 2015
لندن(92نیوز)منی لانڈرنگ  کیس کے اہم  کرداراور الطاف  حسین کے  دست راست محمد انور کورابطہ  کمیٹی لندن کی رکنیت  سے  سبکدوش کر دیا  گیا، رابطہ کمیٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ اتوار کو لندن میں کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ  محمد انور علیل  ہیں اور  طبی  بنیادوں پر  اکثر اجلاسوں سے   غیر حاضر رہتے  تھے جس پرانہیں عہدے سےہٹایا گیا ہے۔ جبکہ محمد انور کا موقف ہےکہ انہیں ڈسپلن  کی خلاف ورزی پر ہٹایا  گیاوہ عام  کارکن کی  حیثیت سے پارٹی  کے لئے  کام  کرتے  ر ہیں  گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد انور نے منی لانڈرنگ کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو جو بیان دیااس پر انہوں نے  قیادت کو اعتماد میں لیا  نہ ہی بعد میں انہیں مطمئن  کر  سکے  جس پر ان سے  ذمہ داریاں واپس لے لی  گئیں۔ ادھر الطاف حسین نے محمد انور سے متعلق  رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ  محمد انور الطاف   حسین ، سرفراز مرچَنٹ ،طارق میر اورافتخار حسین  سمیت ان چھ  افراد میں  شامل  ہیں  جو منی لانڈرنگ  کیس میں ضمانت  پر  ہیں جبکہ  سرفراز مرچَنٹ کے  لندن پولیس کو دئیے  گئے بیان میں یہ  بات  ثابت  ہو چکی ہے کہ محمد انور اور طارق میر   لندن پولیس کو اپنے  بیانات میں اعتراف کر چکے ہیں کہ ایم  کیو ایم    را  سے  فنڈنگ  لیتی رہی اور کارکنوں کو عسکری  تربیت  کے لئے    بھارت  بھیجا  جاتا  رہا ہے ۔