Tuesday, April 23, 2024

محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن بن گئے

محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن بن گئے
November 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن بن گئے ،  انہوں نے اپنی جیت کشمیریوں کے نام کر دی ۔ اسنوکر ورلڈ چیمپئن کے فائنل میں محمد آصف نے حریف کو شکست دیکر ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ۔ اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر گزار ،  جس نے اس سے نوازا ، یہ جیت میرے اکیلے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے ۔ محمد آصف نے اپنی جیت مقبوضہ کشمیر کے  مظلوم عوام کے نام کر دی ، کہا کہ دوسری بار ورلڈ چیمپئن  شپ جیتنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ دوسری جانب ورلڈ چیمپئن بننے پر محمد آصف  کے فیصل آباد میں  گھر میں بھی  جشن منایا جا رہا ہے جہاں اہل خانہ  خوشی سے نہال ہیں ۔ ورلڈ چیمپئن کے بھائی محمد ساجد نے جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی ۔ محمد  آصف سال 2012  میں بھی  اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں ۔