Friday, April 19, 2024

محصورپاکستانیوں کوواپس لانےکیلئےپاک بحریہ کا جہازمکلاپہنچ گیا

محصورپاکستانیوں کوواپس لانےکیلئےپاک بحریہ کا جہازمکلاپہنچ گیا
April 2, 2015
مکلا(ویب ڈیسک)یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پاک بحریہ کا سمندری جہاز مکلا پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کا سمندری جہاز4 دنوں میں 15 سو ناٹیکل میل کا سفر طے کرنے کے بعد یمن کے شہر مکلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ پاک بحریہ کا فریگیٹ مکلا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر واپس روانہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کا دوسرا فریگیٹ اگلے دو روز میں یمن پہنچ جائے گا۔ پاک بحریہ کے جہاز پر دو سو مسافروں کی گنجائش ہے۔