Friday, May 10, 2024

محسن نقوی کو مداحوں سےبچھڑے 24 برس بیت گئے

محسن نقوی کو مداحوں سےبچھڑے 24 برس بیت گئے
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) شہرہ آفاق شاعر محسن نقوی  غزل اور نظم کے قادرالکلام شاعر اور صنف سخن یعنی قطعہ نگاری کے بھی بادشاہ تھے، انہوں نے نادر اور نایاب خیالات کو اشعار کا لباس اس طرح پہنایا کہ وہ ناقابل فراموش ہوگئے۔ اردو شاعری کو اوج کمال بخشنے والے محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس تھا،  ان کے غزل اور نظم کے قادرالکلام شاعر ہونے میں دو آراء نہیں ہو سکتیں۔ ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات، رویئے، واقعۂ کربلا اور دنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق وباطل ہے۔ مرثیہ نگاری میں انہوں نےواقعہ کربلا کے استعارے جابجا استعمال کئے ۔ محسن نقوی کی تصانیف میں عذاب دید، خیمہ جان، برگ صحرا، طلوع اشک، حق عالیہ بھی شامل ہیں ۔ بندِ قبا ریزہ حرف، رختِ شب، خیمہ جاں، موجِ ادراک اور فراتِ فکر مذہبی کلام کے مجموعے ہیں ۔ پانچ مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہونے والا اردو ادب کا دمکتا چراغ 15 جنوری 1996 کو لاہور میں اپنے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بجھ گیا۔