Saturday, April 20, 2024

محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیاگیا، ذرائع

محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیاگیا، ذرائع
May 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیاگیا،  محسن داوڑ خر کمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا  ہے ۔ محسن داوڑ نے 26 مئی کو  علی وزیر کے ہمراہ مسلح گروہ کی قیادت کرتے ہوئے خر کمر میں فوجی چوکی پر حملہ  کیا تھا جس میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک اہلکار بعد ازاں شہید  ہو گیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں مسلح گروہ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا ، جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں3دہشت گرد مارے گئے جبکہ 10زخمی ہو گئے جنہیں آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ رکن اسمبلی علی وزیر  کو8 ساتھوں سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ محسن داوڑ فرار ہو گیا تھا۔ محسن داوڑ نے  گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا تھا جس میں انہوں نے ملک دشمنی پر مبنی بیان دیا تھا۔ محسن داوڑ نے شمالی وزیرستان سے فوج کے چلے جانے کا مطالبہ کیا تھا ، یہی مطالبہ پہلے تحریک طالبان پاکستان بھی کرتی رہی ۔ محسن داوڑ نے یہی مطالبہ دہرا کر  اپنے مذموم مقاصد  خود عیاں کئے ۔