Monday, May 20, 2024

محسن داوڑ نے فوج کے شمالی وزیرستان سے چلے جانے کا مطالبہ کر دیا

محسن داوڑ نے فوج کے شمالی وزیرستان سے چلے جانے کا مطالبہ کر دیا
May 29, 2019
 پشاور (92 نیوز) بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔ محسن داوڑ اپنے دل کی بات زبان پر لے ہی آئے ۔ خر قمر پر حملہ آور ہونے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کر دی ۔ محسن داوڑ بھی ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مطالبے کو دہرانے لگے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں فوج کے انخلا کے مطالبے کے بعد حقیقت دنیا کے سامنے آشکارہوگئی کہ محسن داوڑ امن کی دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ پاک فوج نے علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاکستان دشمن قوتوں کو سرحدی علاقے میں امن ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔ ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کے ہینڈلر محسن داوڑ کے انٹرویوز کی عالمی میڈیا پر تشہیر کرا رہے ہیں۔ ملکی سلامتی کے اداروں پر ماضی میں تنقید کرنے والوں کا پھر زہر اگلنا اصل گیم کو عیاں کر رہا ہے۔ پاکستان کیخلاف گزشتہ 6 ماہ سے بین الاقوامی میڈیا مضموم عزائم کے تحت برسرپیکار ہے۔ چند ماہ کے دوران حقائق کے برعکس 300 سے زائد نیوز رپورٹس جاری ہوئیں۔ بی بی سی اردو نے 160، وائس آف امریکہ اردو نے بھی 160 مرتبہ پاکستان کے خلاف جانبدارانہ رپورٹنگ کی۔ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا بین الاقوامی میڈیا انڈیا میں ہونے والے واقعات پر بھی اسی طرح رپورٹ کرتا ہے؟؟؟؟۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات، ہندوتوا تحریک کو رپورٹ کیا جاتا ہے؟ کیا عالمی میڈیا بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف بھی آواز اُٹھاتا ہے؟۔ عالمی میڈیا بھارت میں نیکسلائٹ تحریک پر کوئی رپورٹ کیوں نہیں جاری کرتا؟۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی میڈیا سے کیوں اوجھل ہیں؟۔ رازداری اب رازداری نہیں رہی۔ عالمی طاقتوں اور بین الاقوامی میڈیا کی جانبداری سے سب کچھ عیاں ہو چکا ۔ پاکستان دشمن قوتوں کی آنکھ میں امن اور بہادر فوج کی کامیابیاں کھٹک رہی ہیں۔