Thursday, May 9, 2024

محسن داوڑ ،علی وزیر کا ساتھیوں سمیت فوجی چوکی پر حملہ ، 5اہلکارزخمی

محسن داوڑ ،علی وزیر کا ساتھیوں سمیت  فوجی چوکی پر حملہ ، 5اہلکارزخمی
May 26, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح گروہ نے  خر کمر میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ، جس میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں مسلح گروہ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا ، جوابی فائرنگ میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔ وطن دشمنی میں آخری حد بھی پار،محسن داوڑاورعلی وزیرنےقومیت کازہرپھیلانے اور ہرزہ سرائی کے بعد اسلحہ بھی اٹھالیا،میران شاہ کے علاقے خرکمر میں فوجی چوکی پرحملہ، فائرنگ کرکے پاک وطن کے5محافظوں کو زخمی کردیا،اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک اور10زخمی ہوگئے. محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنے زیر اثر ساتھیوں کے ہمراہ   میران شاہ کے علاقے خرکمر میں فوجی چوکی پرحملہ کرکے 5محافظوں کو زخمی کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں3دہشت گرد مارے گئے جبکہ 10زخمی ہو گئے جنہیں آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی علی وزیر 8 ساتھوں سمیت گرفتارجبکہ رکن اسمبلی محسن داوڑ ہجوم کو اکسانے کے بعد فرار ہوگیا۔

محسن داوڑ ، علی وزیر کیخلاف پاکستان بار کونسل کا ایکشن کا مطالبہ

پشتونوں کے تحفظ کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کی  ملک دشمنی کھل کر سامنے آ  گئی ۔محسن داوڑ اور علی وزیر نے  شمالی وزیرستان میں زیر حراست مشتبہ دہشتگردوں کے سہولت کار کو رہا کروانے کیلئے فوجی چوکی پر حملہ کیا ۔علی وزیر اور محسن داوڑ نے مجمع کو اکسایا۔مسلح ساتھیوں کیساتھ پاک فوج پر حملہ کرکے 5جوانوں کو زخمی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوگامیں 24 مئی کو ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران فوجی جوانوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا  جس میں  ایک فوجی جوان پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ اگلے روز 25مئی کو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا  ، آج محسن داوڑ، علی وزیر نے زیر اثر مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار افراد کی رہائی کیلئے فوجی چوکی پر دھاوا بولا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خر کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔گروہ دہشتگردوں کے مشتبہ سہولت کاروں کو چھڑانا چاہتاتھا ، مسلح گروہ نے پہلے چوکی پر موجود جوانوں کو اشتعال دلایا اور پھر براہ راست فائرنگ کردی  جس سے پانچ جوان زخمی ہو گئے ۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو 3 حملہ آور مارے  گئے 10 زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ رکن اسمبلی علی وزیر 8 ساتھوں سمیت گرفتارجبکہ رکن اسمبلی محسن داوڑ ہجوم کو اکسانے کے بعد فرار ہوگیا۔