Thursday, April 25, 2024

محسن حسن خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے سکبدوش ہو گئے

محسن حسن خان کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے سکبدوش ہو گئے
June 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان  کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے سبکدوش ہوگئے۔ محسن حسن خان نے اپنا استعفیٰ  پی سی بی حکام کو بھجوایا جو قبول کرلیا گیا ۔چیئرمین احسان مانی نے محسن حسن خان کی سربراہی میں  ہائی پاور کرکٹ کمیٹی قائم کی تھی  جس میں سابق کپتان وسیم اکرم،مصباح الحق اور سابق خاتون کرکٹر عروج ممتاز شامل ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے ذمہ ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لینے سمیت کھیل کی بہتری کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے ۔محسن حسن خان کی سبکدوشی کے بعد ایم ڈی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے بھی سربراہ بن گئے  ہیں۔