Friday, May 17, 2024

محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید
August 22, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کومردہ قراردے دیا، بولے محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے کنٹریکٹ ریلوے ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کو پھرنشانے پرلے لیا، کہا اپوزیشن کی اے پی سے ان کے گلے پڑ جائے گی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو پارٹیوں سے محتاط رہنے کامشورہ بھی دے ڈالا۔ مریم نواز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا شہباز شریف اور حمزہ کا کیس گہرے پانیوں میں ہے، مریم نے سگنل ملنے پر شہباز شریف کی سیاست پر حملہ کر دیا۔ مریم نواز نے جتنے پتھر مارے شہباز شریف کی سیاست پر لگے۔ وزیرریلوے نے کہا حکومت کی خواہش ہے نوازشریف واپس آئے مگر انہیں واپس لانا آسان نہیں۔ انہوں نے جہانگیر ترین کی واپسی کی پیش گوئی کردی۔ شیخ رشید نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور شالیمار ایکسپریس کے کرائے میں 10 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا۔