Friday, March 29, 2024

محرم الحرام میں کورونا کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن تیار

محرم الحرام میں کورونا کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن تیار
August 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) محرم الحرام میں کورونا کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دے دیا گیا۔ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ اسد عمر کی زیر صدارت  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران عوام کی صحت کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے کہا کورونا کے عدم پھیلاؤ کے لئے تمام ضروری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانوں سمیت تمام اقدامات  بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کو بذریعہ موبائل ٹیسٹنگ کیمپس، اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ برقرار ہے، ذرا سی بےاحتیاطی وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ ماسک کا استعمال کم نہ کریں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 488 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 اموات ہوئیں، 2 لاکھ 69 ہزار 87 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،20 ہزار سے کم افراد ہی زیر علاج ہیں جبکہ 771 افراد کی حالت نازک ہے۔