Friday, March 29, 2024

محرم الحرام : بلدیاتی امیدواروں نے انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور کمپین تک محدود کر دی

محرم الحرام : بلدیاتی امیدواروں نے انتخابی مہم ڈور ٹو ڈور کمپین تک محدود کر دی
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی امیدواروں نے جلسے جلسوں کی جگہ محرم الحرام کے احترام میں ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کر دی۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ اپنا پیغام پہنچانا بھی ضروری لیکن محرم کااحترام واجب ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں محرم الحرام کے باعث بلدیاتی الیکشن کا رنگ کچھ پھیکا ضرور ہوا ہے لیکن بلدیاتی امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو ڈورٹو ڈور کمپین میں تبدیل کردیا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے نواور دس محرم کوجلسے جلوس تو نہیں کیے گئے تاہم دفاترکی رونقیں بدستور بحال ہیں۔ لاہور میں سات ہزار کے قریب امیدوار بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطہ کریں۔