Saturday, April 27, 2024

محترمہ کی قربانی کے بعد بلاول ان کا مشن پورا کرینگے، مراد علی شاہ

محترمہ کی قربانی کے بعد بلاول ان کا مشن پورا کرینگے، مراد علی شاہ
December 27, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا لیاقت باغ جلسہ سے خطاب میں کہنا ہے کہ ہم سب اپنی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ عزم کرتے ہیں کہ محترمہ کی قربانی کے بعد بلاول ان کا مشن پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جہاں ہم کھڑے ہیں 27 دسمبر 2007 کو یہاں بینظیر کو شہید کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری 2020 میں ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، محترمہ نے اپنی زندگی ملک میں جمہوریت کی بحالی پر نچھاور کردی، بینظیر بھٹو نے دو آمروں کے خلاف تاریخی جدوجہد کیں۔ ضیاء کے خلاف جدوجہد میں اپنا عظیم والد، بھائی اور بڑی تعداد میں کارکنوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت بحال کی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے خلاف خود جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت بحال کروائی، آج ملک میں جمہوریت  بینظیر بھٹو کی وجہ سے قائم ہے، اس جمہوریت کے پودے کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد سے ایک تناور درخت بنائے گی۔