Thursday, March 28, 2024

محبوبہ مفتی کی بیٹی ماں سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئی

محبوبہ مفتی کی بیٹی ماں سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئی
September 5, 2019
نئی دہلی (ویب ڈیسک  ) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی ثنا التجا  اپنی والدہ سے ملاقات کے لئے  عدالت پہنچ گئیں ۔ بھارت سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے  ثنا التجا نے  مقوف اپنایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی ماں سے نہیں مل سکی اور انکی صحت کے متعلق بہت پریشان ہوں، میری والدہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا اور حکومت انہیں نفسیاتی طور پر توڑنا چاہتی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست پر سماعت آج ہو گی۔