Thursday, March 28, 2024

محبت ہوتی تو سات کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 70 برس نہ لگتے ، شاہ محمود

محبت ہوتی تو سات کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 70 برس نہ لگتے ، شاہ محمود
November 9, 2019
نارووال ( 92 نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اگر دونوں طرف روز اول سے ہی محبت ہوتی تو سات کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں  70 برس نہ لگتے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابا گورو نانک نے امن ومحبت کے بیج بوئے ،  انہوں نے اپنی عملی زندگی سے خدمت کا درس دیا ، ہم  نے بھی اسی خدمت کے جذبے کے تحت راہداری کھولی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ذریعے سکھ برادری کو دیا جانے والا پیغام صوفیہ کا پیغام ہے ، یہ حضرت داتا گنج بخش ، حضرت سلطان باہو ، حضرت بہاء الدین ذکریہ ،    حضرت لعل شہباز قلندر  سمیت دیگر صوفیان دین کا پیغام ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ایک سال قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے ایک وعدہ کیا تھا جسے ایک سال بعد  پورا کر دیا گیا، میں یاد دلانا چاہتاہوں کہ ایسا  ہی ایک وعدہ 72 سال قبل بھارت کے وزیر اعظم نے بھی کیا تھا ،  آئے اب اس  پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت  دے کر اسے وفا کرتے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دو راہداریوں پر کام کیا ، ایک معاشی راہداری  جسے ہم سی پیک کہتے ہیں جب کہ دوسری محبت کی راہداری جسے ہم کرتار پور راہداری کہتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ  جو سات کلو میٹر کا فیصلہ 72 سال میں طے کر کے آئے ہیں ، اگر امن و محبت ہو تو  اسے اتنا وقت نہ لگے ۔