Friday, March 29, 2024

محب وطن پاکستانیوں کا 92نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں لاکھوں روپے فنڈز دینے کا اعلان

محب وطن پاکستانیوں کا 92نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں لاکھوں روپے فنڈز دینے کا اعلان
September 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز)پانی کے مسئلے پر تمام قوم یک زبان ہو گئی اور 92 نیوز کی ڈیمز فنڈز ریزنگ  اسپیشل ٹرانسمیشن میں محب وطن پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک 92 نیوز کی جانب سے ہر کام کی طرح فنڈ ریزنگ مہم میں سب سے پہلے پیسےاپنی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا۔ 92 میڈیا گروپ اور مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے تمام ملازمین کی جانب سے دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ زمیں دینے کا اعلان کیا گیا اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے پہلا قدم خود اٹھاتے ہوئے  عوام سے بھی مہم میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ۔ کراچی سے اسما نے 50 ہزار روپے ، لاہور سے رانا رؤف نے دو لاکھ روپے ،گوجرہ سے فیاض نے  ہر ماہ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ لاہور سے ایک شہری نے  2500 ڈالر ، عباس علی نے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالمجید پٹھان نے  ڈیم فنڈ میں 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ لاہور سے بابر باجوہ نے ایک لاکھ روپے ، جعفر حسین نے  دو لاکھ روپے ، کمالیہ سے ملک امجد نے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔