Tuesday, April 23, 2024

محب وطن بلوچوں نے بیرونی عناصر کو سرے سے مسترد کردیا، آئی ایس پی آر

محب وطن بلوچوں نے بیرونی عناصر کو سرے سے مسترد کردیا، آئی ایس پی آر
December 9, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ محب وطن بلوچوں نے بیرونی عناصر کی دہشتگردی کی پشت پناہی کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ بھٹکے ہوئے بلوچوں کو ازخود غلطی کا احساس ہو گیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بلاشبہ سول و فوجی قیادت کی خوشحال بلوچستان کیلئے انتھک کاوشوں کی کامیابی ہے کہ محب وطن بلوچ رضا کارانہ طور پر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں ۔