Tuesday, April 30, 2024

ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع‘ سہیل صدیقی اور شعیب وارثی کا بھی جسمانی ریمانڈ

ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع‘ سہیل صدیقی اور شعیب وارثی کا بھی جسمانی ریمانڈ
December 17, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔ سوئی گیس کمپنی کے ایم ڈی سہیل صدیقی اور شعیب وارثی کا تیس دسمبر تک ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے۔ نیب حکام کی پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا۔ کئی بیماریاں لاحق ہیں، زخم کے باعث چلا بھی نہیں جا رہا‘ سابق وزیر عدالت میں پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سات روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ سہیل صدیقی اور شعیب وارثی بھی کراچی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ میڈیا کو دیکھ کر سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران حراست مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور صحت کی صورتحال پر شکایتوں کے ڈھیرے لگا دیے اور شکوہ کیا کہ دوران حراست جن دواوں کی ضرورت ہے وہ نہیں دی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ دوائیاں نہ ملنے کی وجہ انکی ٹانگوں پر زخم پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے واش روم جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیس کی سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سوئی سدرن گیس کمپنی ایم ڈی زوہیر صدیقی اور شعیب وارثی کو بھی عدالت پہنچا دیا گیا۔ دونوں ملزموں پر سوئی گیس کے غیر قانونی کنکشن دینے کا الزام ہے۔ بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔