Friday, May 17, 2024

مجھے پلاسٹک کہنا بند کرو ، متھیرا کا تنقید پر جواب

مجھے پلاسٹک کہنا بند کرو ، متھیرا کا تنقید پر جواب
March 23, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) ٹی وی میزبان اور اداکارہ متھیرا نے اپنی جسامت پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پلاسٹک کہنا بند کیا جائے ۔

متھیرا نے سوشل ایپ انسٹاگرام میں اپنی اسٹوری شیئر کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ  لوگوں کی جانب  سے جسامت پر پوچھے جانے والے  سوالات کے جوابات دے کر تھک چکی ہیں ۔

متھیرا نے حال ہی میں یو ٹیوب شو  میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ وارانہ زندگی پر بات کی تھی ۔