Thursday, April 25, 2024

مجھے لگتا ہے صدر جو بائیڈن بہت مصروف ہیں، لیکن امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک فون کال پر ہی منحصر نہیں، وزیراعظم عمران خان

مجھے لگتا ہے صدر جو بائیڈن بہت مصروف ہیں، لیکن امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک فون کال پر ہی منحصر نہیں، وزیراعظم عمران خان
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے صدر جو بائیڈن بہت مصروف ہیں، لیکن امریکا اور پاکستان کے تعلقات ایک فون کال پر ہی منحصر نہیں ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کا اتحادی بننے پر پاکستان کیلئے مسائل پیدا ہوئے اور دہشتگرد حملے شروع ہوئے۔ دہشتگردی میں ہزاروں پاکستانی جانیں گنوا چکے ہیں، اتحادی ہونے کے باوجود امریکا نے پاکستان میں چار سو اسی ڈرون حملے کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پریشان کُن ہے اور بڑے بحران کا خدشہ ہے، تاہم پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

اُن کا کہنا ہے کہ افغانستان تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے، خطے کا امن اس کے ساتھ جڑا ہے، طالبان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، وہ چاہتے ہیں دنیا انہیں تسلیم کرے، اُنہیں حکومت چلانے کیلئے امداد کی ضرورت ہے، افغان خواتین طاقتور ہیںا اور وہ حقوق حاصل کرلیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں موجودگی کے دوران طالبان سے معاملات طے کرنا چاہیے تھا۔