Sunday, September 8, 2024

مجھے بھی میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی : عالمی نمبرون ٹینس سٹار

مجھے بھی میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی : عالمی نمبرون ٹینس سٹار
January 19, 2016
سڈنی (ویب ڈیسک) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جو کو وچ نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی ایام میں بالواسطہ طور پر انہیں میچ ہارنے کیلئے دو لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک میچ کے بعد میچ فکسنگ کے سوال پر عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ سٹاف کے ایک رکن کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔ انہیں جنوبی کوریائی کھلاڑی چنگ ہیون سے میچ ہارنے کیلئے کہا گیا تھا اور ان کے انکار پر معاملہ وہیں ختم ہو گیا۔ انہوں نے جوا کرانے والی کمپنیوں کو بڑے ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت دیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔ ٹینس میں میچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوواک نے کہا میچ فکسنگ جرم ہے اور وہ کبھی اس جرم میں ملوث نہیں ہوئے جبکہ ٹینس کے بڑے مقابلوں میں بھی میچ فکسنگ نہیں ہوتا۔ دوسری طرف سیرینا ولیمز نے ویمن ٹینس میں میچ فکسنگ کے دعووں کو مسترد کردیا ہے جبکہ برطانیہ کے سابق نمبر ون کھلاڑی اینڈریو کاسل نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر میچ فکسنگ ممکن ہے جہاں کھلاڑی جواریوں کی طرف سے پرکشش ترغیبات کے جھانسے میں آ کر میچ فکس کر سکتے ہیں۔