Tuesday, April 23, 2024

مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا،مریم کی طلبی پر دھمکی

مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا،مریم کی طلبی پر دھمکی
July 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) مریم نواز کیخلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کا کیس کھل گیا ، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مریم نواز کونوٹس جاری کرتے ہوئے  19 جولائی کو طلب کر لیا ، طلبی کا نوٹس ملتے ہی مریم نواز سیدھی دھمکیوں پر اتر آئیں کہا کہ مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کرلیا،جعلی دستاویزات دینے پر ملزم یا گواہ کو10سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔ مریم نواز نے احتساب عدالت کے نوٹس کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا،میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے، یہ نا ہو پھر سر پیٹتے رہ جاؤ۔ مزید بولیں سازش بے نقاب ہونے پر حکومت نے ایک اور مقدمہ قائم کردیا،عوام بتائیں کیا یرغمال نیب کے سامنے پیش ہونا چاہئے یا نہیں؟ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو10سال قید اور جرمانہ،مریم نواز کو7 سال قید اور جرمانہ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں کی سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا تھا۔