Friday, April 26, 2024

مجھے ایک سینیٹر بنانے کیلئے 45 کروڑ کی آفر ہوئی، عمران خان

مجھے ایک سینیٹر بنانے کیلئے 45 کروڑ کی آفر ہوئی، عمران خان
April 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہمجھے ایک سینیٹر بنانے کیلئے 45 کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی ۔ تحریک انصاف کے نئے انتخابی نعرے کی تقریب رونمائی لاہورمیں ہوئی ، کپتان نے دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگا دیا  ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں  پارٹی ایم پی ایز کو پیسے کس نے دیئے یہ علیحدہ ایشو ہے،اگر ارکان مطمئن نہ کر سکے تو ان کے نام نیب کو دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے بکنے والوں کے نام بھی ان کے پاس ہیں ضرورت پڑی تو سامنے لائیں گے  ۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن کیلئے نیوٹرل الیکشن کمیشن ضروری ہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں بتاؤں گا کہ طبقاتی نظام کو کیسے ختم کر یں گے۔ عمران خان نے چودھری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا  چودھری نثار نے غیرت اور جرات کا مظاہرہ کیا  ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں۔