Friday, May 17, 2024

مجوزہ رینٹل مارچ مریم نواز کو لندن بھیجنے کا پلان ہے ، حافظ حسین احمد

مجوزہ رینٹل مارچ مریم نواز کو لندن بھیجنے کا پلان ہے ، حافظ حسین احمد
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) جے یوآئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا مجوزہ رینٹل مارچ مریم نواز کو لندن بھیجنے کا پلان ہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا مولانا فضل الرحمٰن کے اسمبلیوں سے استعفیٰ کے بیان کو بلاول زرداری نے چوبیس گھنٹے میں ہی مسترد کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  آزادی مارچ میں میاں نواز شریف اور مجوزہ رینٹل مارچ کے ذریعے مریم نواز کو لندن بھیجنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو 2018ء کے دھاندلی کی پیداوار اسی قومی اسمبلی کے ٹرک کی بتی کے پیچھِے دوہزار تیئیس تک لگائے رکھے گی۔

حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے مخصوص مقاصد کے لیے شہباز شریف کے بجائے مولانا فضل الرحمٰن کو نمائشی صدر بنایا تھا۔