Tuesday, April 23, 2024

مجمع میں راشن کی تقسیم پر پابندی لگادی ہے، سعید غنی

مجمع میں راشن کی تقسیم پر پابندی لگادی ہے، سعید غنی
April 6, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کے صوبائی سعید غنی کہتے ہیں مجمع میں راشن کی تقسیم پر پابندی لگادی ہے، شہری گیس کا بل 10 قسطوں میں ادا کرسکیں گے۔ صوبائی سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثر  افراد کو ریلیف کیلئے اسکولوں کو بھی کہا ہے، اسکولوں کی فیس 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ مالک مکانوں سے اپیل کی ہے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے کرایہ داروں سے کرایہ نہ لیں یا تھوڑا وقت بعد لے لیں۔ سعید غنی بولے کہ زکوٰۃ کی مد میں 6 ہزار روپے مستحقین کو مل چکے ہیں، بلاول بھٹو کی ہدایت پر پی پی رہنماء اپنے طور پر رشن تقسیم کر رہے ہیں کچھ لوگ راشن لے کر بیچ دیتے ہیں۔ متاثرین کے گھروں تک خاموشی سے راشن پہنچایا۔