Friday, April 26, 2024

مجلس علماء اسلام پاکستان کا چودھری نثار کی مکمل حمایت کا اعلان

مجلس علماء اسلام پاکستان کا چودھری نثار کی مکمل حمایت کا اعلان
July 1, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز ) مجلس علماء اسلام پاکستان نے الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا  ۔ سابق وزیرداخلہ نے مسلم لیگ ن  پر تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ  جنہوں نے پارٹی قیادت کو گا لیاں دی ان کو ٹکٹیں  دی گے ، نواز  شریف  سے پوچھیں  میں  نے ان سے ایسے کون سی بیوفائی کی ہے، یہاں کام کرنے کی کوئی ویلیو نہیں۔ اسلام آباد میں مجلس علما اسلام پاکستان کی جانب سے  عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا  جس میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما  چوہدری نثار علی خان  بطور مہمان خصوصی  شریک ہوئے ، اس موقع پر مجلس علماء اسلام پاکستان نےالیکشن  میں چوہدری نثار علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں نہ منافقت کرتے ہیں ، جنہوں نے نواز شریف  کو گا لیاں دی ان کو ٹکٹیں دی گئیں،نوازشریف سے پوچھیں  کہ میں نے ان سے ایسی   کون سی بے وفائی کی ہے ۔ چوہدری نثار  علی خان کا کہناتھا کہ مخالفین بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں  ،  عالم اسلام اور پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں ،  ناموس رسالت پر بہت بڑا حملہ ہوا ،  میں نے اسلامی ممالک کے  سفرا سے کہا کہ آواز اٹھائیں اور انھوں نے میری حمایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیس بک کے نائب صدر سے کہا کہ میرا ایمان سوشل میڈیا سے اہم ہے ، فیس بک کا نمائندہ واپس گیا تو جلد سب ختم ہوگیا ۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے علما کرام سے مدد لی پر یہاں کام کرنے کی کوئی ویلیو نہیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے خاندان کی ملک کےلئے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ان کے  خاندان اور خون میں ہے ،  قیام پاکستان کے وقت ان کے والد جیل میں تھے ،  کوئی ایسی جنگ نہیں جس میں میرے خاندان کا کوئی فرد شریک نہ ہو۔