Tuesday, April 16, 2024

مجرموں کی کوشش ہے این آر او مل جائے لیکن مفاہمت نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

مجرموں کی کوشش ہے این آر او مل جائے لیکن مفاہمت نہیں ہو سکتی، وزیراعظم
July 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مجرموں کی کوشش ہے این آر او مل جائے لیکن مفاہمت نہیں ہوسکتی۔ وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ مجرم این آر او لینے کی کوشش میں ہیں۔ وزیراعظم بولے جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ان کو ڈیموکریٹ نہ سمجھیں۔ لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف دیا تھا۔ کوئی چور اور ڈاکو میرا ساتھی نہیں۔ ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا مشکل مالی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا۔ ماضی کی کرپشن کی وجہ سےعوام کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ملک اور عوام کے مستقبل کیلئے بہتر فیصلے کیے ہیں۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔