Thursday, April 18, 2024

مجرم کو پروٹوکول دینے کی گنجائش نہیں ، مجمع لگانا سب کا حق ہے ، سابق ارکان اسمبلی

مجرم کو  پروٹوکول دینے کی گنجائش نہیں ، مجمع لگانا سب کا حق ہے ، سابق ارکان اسمبلی
July 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں عدالت سے سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی بیٹی کی واپسی پر رائے دیتے ہوئے سابق ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ مجرم کو پروٹوکول دینے کی گنجائش نہیں تاہم مجمع لگانا سیاستدانوں کا حق ہے ۔ نیب کورٹ سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر ن لیگ کی جانب سے لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرنے اور شاندار استقبال کا اعلان  کیا گیا  اس پررحمان ملک نے کہا کہ سیاسی لیڈر ہیں خیالات کے اظہار  کا حق دیا جانا چائیے   جبکہ  مشتاق احمد خان نے کہا کہ کس حیثیت میں پروٹوکول دیا جا رہا  ہے۔کرپشن کیخلاف قانون کا اقدام خوش آئند ہے۔ نگہت مرزا نے کہا کہ حالات کو نارمل رکھنےکیلئےحفاظتی اقدامات کرنا پروٹوکول نہیں  ۔  حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ  کاش ایسا پروٹوکول پرویز مشرف کو بھی دیا جاتا  ۔ شبلی فراز نے کہا کہ نیب کورٹ پیشی پر پروٹوکول کی عادت پڑی  ہوئی ہے ، کونسا معرکہ مار کر وطن واپس آ رہے ہیں   جب کہ اشوک کمار کا کہنا تھا  کہاں پروٹوکول دیا جا رہا ہے ،وہ توخود گرفتاری دینےآ رہے ہیں۔ پارلیمنٹیرنز کی اکثریت کا کہنا ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالا نہیں ۔ ، قانون کا احترام بہرصورت لازم ہے۔ تاہم بعض کی رائے ہے کہ سیاسی مجمعے سیاستدانوں کا حق ہیں۔