Thursday, April 18, 2024

مجرم کو سیاسی رہنما بنانےکی کوشش رائیگاں ہی جائیگی ، مراد سعید

مجرم کو سیاسی رہنما بنانےکی کوشش رائیگاں ہی جائیگی ، مراد سعید
May 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پرویز رشید کے بیان پر پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اور وزیر مواصلات مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی۔ مراد سعید نے کہا کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنانےکی کوشش رائیگاں ہی جائیگی ,  پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی وارداتوں سے غافل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جیل جانے میں عمران خان کا نہیں خود انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خود مطلق العنان وزیراعظم تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ ن کے دورِ اقتدار میں چلا ۔