Tuesday, May 7, 2024

مجرم نوازشریف، مریم اور صفدر نےاحتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

مجرم نوازشریف، مریم اور صفدر نےاحتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا
July 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دی ۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ قید، جرمانہ، نااہلی اور جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دیاجائے، اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک نوازشریف، مریم نواز،  اور کیپٹن صفدر کو ضمانت پر رہا کر کے سزا معطل کی جائے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ چھ جولائی احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ۔ضمنی  اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا۔ حسن اور حسیں نواز کو ضمنی ریفرنس کا نوٹس نہیں  بھیجا گیا۔ اپیل میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر سزا سنائی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ  ہم نے آج اپنے وکلاء کے ہمراہ اپیل دائر کر دی ہے۔ تمام وکلاء برادری نے اس فیصلے کو  مسترد کیا ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے  کہ  سزا کو معطل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں کل سماعت کے کئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔