Friday, September 20, 2024

مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، زینب کے ورثاء یک زبان

مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، زینب کے ورثاء یک زبان
February 17, 2018

لاہور (92 نیوز) زینب کی والدہ، بھائی، چچا اور دیگر رشتہ داروں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مجرم کو اسی جگہ سرعام لٹکا کر نشان عبرت بنایا جائے، جہاں اس نے زینب کو مار کر پھینکا ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے زینب کے قاتل کو سزا سنائے جانے کے بعد ننھی مقتولہ کی والدہ اور عزیزواقارب کے چہرے پر اطمینان نظر آیا ۔
فیصلے کے بعد قصور میں میڈیا کے سامنے اپنے ردعمل میں زینب کی والدہ نے کہا کہ عدالتی فیصلہ درست ہے ۔ مجرم عمران نے جہاں سے زینب کو پکڑا اسے وہیں پر سر عام پھانسی دی جائے ۔ انہوں نے بچیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا ۔
ادھر زینب کے بھائی نے کہا کہ مجرم کو ایسا لٹکایا جائے کہ دنیا دیکھے جبکہ معصوم مقتولہ زینب کے چچا نے کہا کہ مجرم کو لٹکا کر نشان عبرت بنا دینا چاہئے ۔
مجرم کو سزا سنائے جانے کے موقع پر مقتولہ کے گھرمیں تمام عزیزواقارب کی بڑی تعداد موجود تھی ۔