Saturday, April 20, 2024

  مجاہد اول سردارعبدالقیوم کی نماز جنازہ ادا ،میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ

   مجاہد اول سردارعبدالقیوم کی نماز جنازہ ادا ،میت تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ
July 10, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردارعبدالقیوم کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں اہم حکومتی  عسکری ،سیاسی اورعوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مجاہد اول کی میت تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے غازی آباد روانہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد اول اور آزادکشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم کی نماز جنازہ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراونڈ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپخونخوا سردار مہتاب عباسی،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک،مولانا فضل الرحما ن ، سینٹر راجہ ظفر الحق ، شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی ،سردارعبدالقیوم کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی قمر باجوہ،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود۔ سردار نسیم سرفراز سمیت آزاد کشمیر کے حکومتی نمائندے بھی شریک ہوئے۔سردار عبدالقیوم چار مرتبہ آزادکشمیر کے صدر اور ایک مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں ۔نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کے صاحبزادے سردار عتیق سے تعزیت کی اور محروم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام آباد میں نماز جنازہ پیر صلاح الدین نے ادا کی ، نماز جنازہ کے بعد سردار عبدالقیوم کی میت تدفین کے لیے ان کے آبائی گاوں غازی آباد آزادکشمیر روانہ کردی گئی ۔ غازی آباد میں بھی سردار قیوم کی نماز جنازہ کل دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔