Thursday, April 25, 2024

مجاہد اول، سردار عبدالقیوم خان انتقال کر گئے

مجاہد اول، سردار عبدالقیوم خان انتقال کر گئے
July 10, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان انتقال کر گئے،سردارعبدالقیوم تحریک آزادی کشمیر کے بانیوں میں سے تھے ،بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی جنگ میں پہلی گولی چلانے پر انہیں مجاہد اول کا خطاب ملا ۔۔ تفصیلات کے مطابق سردار محمد عبدالقیوم خان تحریک آزادی  کشمیر کے بانیوں میں سے تھے، ان کو ہندوستان کے خلاف آزادی کی تحریک میں انڈین آرمی کے خلاف پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا، اسی لئے ان کو مجاہد اول کا لقب بھی دیا جاتا تھا۔ سردار محمد عبدالقیوم خان شدید علالت میں قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہے تھے۔ میر واعظ عمر فاروق نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی کوششیں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ،ان کی  یہ کاوشیں رنگ ضرور لائیں گی ۔ میر واعظ  آج سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد ان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔