Friday, May 17, 2024

مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں، مثبت کیسز کی شرح پانچ سے چھ فیصد ہوگئی ہے، پنجاب، کے پی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں صورتحال خراب ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی بولے کہ بروقت ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کیا تو پورا ملک بند نہیں کرنا پڑے گا، لاہور، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، پنجاب میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال زیادہ تشویش ناک ہے، این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا ہفتہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا، این سی او سی اجلاس میں کورونا وباء کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بات چیت کی گئی، جنوبی افریقہ اور برازیل سمیت بعض ملکوں سے پروازیں بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔