Saturday, May 4, 2024

مثبت اور بامقصد صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے: شہباز شریف

مثبت اور بامقصد صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے: شہباز شریف
May 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صحافت کی موجودہ آزادی کسی کی دی ہوئی نہیں بلکہ صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ مثبت اور بامقصد صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت ایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی بھی ہے۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کو منانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعور اجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے۔ آزادی صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کردار ہے۔ ملک کا مستقبل جمہوریت اور آزادی اظہار رائے سے وابستہ ہے۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہے کہ آزادی صحافت کیلئے جاری کاوشوں کو مزید تقویت دی جائے گی۔