Thursday, May 9, 2024

متنازعہ قوانین کےخلاف احتجاج کرنے والے 100 سے زائد کسان مظاہرین لاپتہ

متنازعہ قوانین کےخلاف احتجاج کرنے والے 100 سے زائد کسان مظاہرین لاپتہ
January 31, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔ متنازعہ قوانین کےخلاف احتجاج کرنے والے 100 سے زائد کسان مظاہرین لاپتہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چار روز قبل لال قلعہ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد سے 100 سے زائد مظاہرین لاپتہ ہیں جبکہ پولیس نے صرف 18 کسانوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی کسان پریڈ میں شرکت کے لیے آنے والے سو سے زائد کسانوں کا کچھ معلوم نہیں ہورہا اور پولیس بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

پنجاب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کے اس طرح لاپتہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ پولیس نے جن 18 مظاہرین کی گرفتاری کی تصدیق کی اُن میں سے 7 کا تعلق نہال سنگھ گاؤں سے ہے۔