Saturday, April 20, 2024

متنازعہ قانون واپس لینے کے باوجود مظاہرین ہانگ کانگ کی سڑکوں پر موجود

متنازعہ قانون واپس لینے کے باوجود مظاہرین ہانگ کانگ کی سڑکوں پر موجود
June 16, 2019
ہانگ کانگ( 92 نیوز)  متنازعہ قانون واپس لینے کے باوجود ہانگ کانگ حکومت کی مشکل کم نہ ہوئی، حکمران کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ لیے ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے۔ وسطی ہانگ کانگ کی سڑکیں ہزاروں افراد سے بھرگئیں، حکمران کیری لیم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جا رہی ہے ۔ سیاہ لباس زیب تن کیے افراد کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین میں نوجوان، بچے اور بوڑھے سب شامل ہیں جو کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر بعض مظاہرین نے سفید پھول اور بینر بھی تھام رکھے تھے جن پر گولی مت چلاؤ، ہم کانگ کانگ کے شہری ہیں درج تھا۔ ہانگ کانگ میں متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے تحت مشتبہ افراد کو چین کے حوالے کیا جاسکتا تھا، تاہم ہزاروں مظاہرین کی مزاحمت پر حکومت نے قانون سازی کا عمل معطل کردیا تھا۔