Friday, April 19, 2024

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھارت میں ملک گیر احتجاج جاری

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف بھارت میں ملک گیر احتجاج جاری
December 30, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)  بھارت کے عوام بی جے پی حکومت کی تنگ نظری کے خلاف ایک ہو گئے ، متنازعہ شہریت قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے ، نئی دہلی میں شدید سردی بھی خواتین کا دھرنا روکنے میں ناکام ہے ، مسلسل مظاہروں نے بھارت میں سیاحت کی صنعت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت ہر جگہ اپنی مرضی نہیں چلا سکتی ، متنازعہ شہریت قانون  کے خلاف  بی جے پی سے آزادی کے نعروں کی گونج میں 2019 الوداع ہونے کے قریب آگیا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی بہار میں ریلی سے خطاب کے دوران بی جے پی رہنماؤں پر خوب برسے ، کہا نریندر مودی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں ، انھوں نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کی کہ وہ ملک کی خاطر بی جے پی سے الگ ہوجائیں۔ نئی دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا دو ہفتوں بعد بھی جاری ہے ، جن میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل ہیں۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل مظاہروں نے سیاحت کی صنعت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، دو ہفتوں کے دوران دو لاکھ مقامی اور غیرملکی سیاح تاج محل کا دورہ منسوخ یا ملتوی کرچکے ہیں۔