Tuesday, April 23, 2024

متنازعہ حکومت کا متنازعہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا

متنازعہ حکومت کا متنازعہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا
April 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکمران پارٹی پر کرپشن سمیت دیگر الزامات کے باعث حکومت متنازعہ ہو گئی ہے  جب کہ پاکستان کی تاریخ کا متنازعہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ تین صوبے پہلے ہی وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔،احسن اقبال کے مطابق بجٹ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ بجٹ میں سب سے متنازعہ پہلو حکومت کی سیاسی حیثیت کا ہے،حکمران پارٹی کے قائدین پر کرپشن کے الزامات  ہیں ،  حکومت کے بڑوں پر مالیاتی جرائم کے تحت مقدمات احتساب عدالت میں آخری  مرحلے میں ہیں۔ وزرا پر بھی نئے الزامات لگ رہے ہیں ، ایسے میں حکومت کی سیاسی حیثیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ اپوزیشن بجٹ میں آنے والی ٹیکس اور تجارتی سکیموں کوپہلے ہی رد کرچکی ہے ،  اپوزیشن کا موقف ہے کہ یہ دونوں شعبے الیکشن کے ذریعے آنیوالی نئی حکومت کا استحقاق ہونا چاہئیں۔ اپوزیشن نے حکومت کے قرضے لینے کے ریکارڈ پربھی کڑی تنقید کی ہے ، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت پورے سال کے بجائے صرف مخصوص مدت کے لئے بجٹ پیش کرے ،  بجٹ کی پیشی پراس کے پارلیمنٹ میں مسترد ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔