Friday, April 19, 2024

متروکہ وقف املاک کی زمین پر بھی بحریہ ٹاؤن کے قبضے کا انکشاف

متروکہ وقف املاک کی زمین پر بھی بحریہ ٹاؤن کے قبضے کا انکشاف
January 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) بحریہ ٹاؤن کے متروکہ وقف املاک کی زمین پر بھی قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں بحریہ آرچرڈ منصوبے میں 34 کنال زمین پر قبضہ کیا گیا۔ سڑکیں بھی بنا لی تھیں۔ چونتیس کنال گیارہ مرلے زمین پر بحریہ ٹاؤن نے قبضہ کرکے سڑکیں بنا دیں ، کھمبے لگا کر ٹرانسفارمر بھی لگا دیئے جس کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کو قبضے کا علم ہوا۔ متروکہ وقف املاک کی ٹیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اکرم جوئیہ اور سب انسپکٹر گلشاد صدیق کی قیادت میں قبضہ چھڑانے بحریہ آرچرڈ پہنچی۔ پولیس نے پہلے تونفری فراہم کرنے سے انکار کیا مگر بعد میں حکام سے رابطے پرنفری فراہم کر دی گئی۔ متروکہ املاک نے جگہ واگزار کروا کر اپنی تختیاں نصب کردیں اور عوام کو ہر قسم کی خریدوفروخت سے بچنے کی وارننگ جاری کر دی۔